خیرپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن، دو طرفہ شدید فائرنگ

image

خیرپور کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے، تھانہ برادی جتوئی کی حدود میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

دو طرفہ شدید فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرکے گھیرا مزید سخت کرکے ڈاکوؤں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US