تیجس کے ساتھ طیارہ کمپنی کے شیئرز بھی کریش

image

دبئی ایئر شو میں بھارتی "تیجس" گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز بھی کم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئر شو میں تیجس طیارہ گرنے سے جہاں بھارتی فضائیہ کو ایک اور سبکی کا سامنا پڑا وہیں طیارہ بنانے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.62 فیصد کمی آئی۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا اور رن وے کے قریب زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد تیجس کا یہ دوسرا حادثہ ہے، پہلے بھی تیجس طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود بھی طیارے کو ایئر شو میں شامل کیا گیا، واضح رہے کہ آئل لیک کی وجہ سے تیجس طیارے کا پہلے ہی سوشل میڈیا پر تماشا بنا ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US