یہ پسو ہے۔۔ نادیہ خان کے ارنب کوسوامی اسٹائل پر مصدق ملک بپھر گئے ! طلحہ انجم کی حمایت میں کس نے کیا کہا؟

image

"پاکستانی ارنب گوسوامی، قسم خدا کی یہ لڑکا اچھا پاکستانی ہے اور پاکستان سے پیار کرتا ہے"

"تو لیجنڈ ہے اور یہ پسو! جمعہ مبارک سب کو، سوائے نادیہ خان کے، کوئی اس کو بولنا سکھا دے"

"کسی بھی آرٹسٹ کے ساتھ ایسا سلوک قومی ٹی وی پر نہیں ہونا چاہیے"

"آرٹسٹ کو بے عزت کرنا غلط ہے، لیکن نادیہ نے جو کہا وہ پوری قوم کے جذبات تھے"

پاکستانی شوبز کی دنیا اس وقت ایک نئی تنازعے کی لپیٹ میں ہے، اور اس کے مرکز میں ہیں میزبان نادیہ خان اور ینگ اسٹار طلحہ انجم۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب نادیہ خان نے اپنے شو رائز اینڈ شائن میں طلحہ انجم کو انڈیا کا جھنڈا لہرانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ یہ واقعہ نیپال کنسرٹ میں پیش آیا تھا جس نے پاکستانی عوام کی بڑی تعداد کو ناراض کر دیا۔

نادیہ خان نے نہ صرف اپنے شو میں اس حرکت پر شدید ردِعمل دیا بلکہ طلحہ انجم کو شو میں بلا کر براہِ راست جواب بھی طلب کیا۔ طلحہ نے وہاں اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور معافی بھی مانگی، مگر سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں بحث رُکنے کا نام نہیں لے رہی۔

اسی دوران کئی نامور پاکستانی اداکار نادیہ خان کے رویے کے خلاف میدان میں آگئے۔ یاسر حسین نے نادیہ خان کو ’’ارنب گوسوامی‘‘ کہہ دیا اور اپنی پوسٹ میں طلحہ انجم کو “اچھا پاکستانی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ انٹرنیشنل کنسرٹس کرتا ہے اور بھارتی شائقین بھی آتے ہیں۔ دوسری طرف ڈائریکٹر مصدق ملک نے نادیہ خان کو براہِ راست "پِسّو" قرار دے کر سخت ردِعمل دیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ کوئی انہیں بولنا سکھا دے۔

اداکارہ سونیا حسین نے بھی طلحہ کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آرٹسٹ کے ساتھ اس طرح کا غیر مہذب انداز قومی ٹی وی پر مناسب نہیں۔ کنزہ ہاشمی نے بھی خاموشی توڑ کر اس بحث کا حصہ بننا ضروری سمجھا۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد نادیہ خان کی حامی نظر آ رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان نے پاکستانی جذبات کی ترجمانی کی ہے، کیونکہ کسی بھی فنکار کو ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جو قومی وقار کے خلاف جائے۔ کچھ لوگوں نے اعتراف کیا کہ نادیہ کا بات کرنے کا انداز شاید سخت تھا، مگر جو بات انہوں نے کی وہ درست تھی کیونکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جو رویہ رکھا جاتا ہے، اس کے بعد فنکاروں کو زیادہ محتاط ہونا چاہیے۔

یہ معاملہ صرف ایک جھنڈے کا نہیں رہا؛ یہ اب پاکستان کے فنکاروں، حب الوطنی اور میڈیا کے اندازِ گفتگو کا ایک بڑا موضوع بن چکا ہے اور بحث مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US