بنوں میں پولیس و فورسز کے آپریشنز میں 17 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

image

خیبرپختونخوا کے بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس اور دیگر فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کیے جس کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خطرناک کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا، عبداللہ عرف شپونکوئی اور رسول عرف اریانہ شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کی گئی۔

شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل، لکی پولیس اور بنوں میں مختلف کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک، 5 زخمی اور ایک سہولت کار گرفتار کیا گیا۔ نصر خیل، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوا۔ بنوں کے تھانہ ڈمیل میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی مٹی کو فتنہ سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں تک پیچھا جاری رکھا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US