پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی ایئر فورس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
بھارتی ایئر فورس کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 10 منٹ پر گر گیا اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔