مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا اور اب یہ 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,065 ڈالرز تک جا پہنچی۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس میں فی تولہ 48 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 5,270 روپے تک پہنچ گئی۔