نائیجریا میں اسکول سے 200 سے زائد بچے اغوا، والدین خوفزدہ

image

نائیجریا کے شمال مغرب میں واقع ایک اسکول سے مسلح افراد نے جمعہ کو 227 افراد کو اغوا کر لیا، جن میں 215 طلبہ اور 12 اساتذہ شامل ہیں۔ یہ واقعہ 2024 کے بعد سے ملک میں بچوں کے اغوا کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے اسکول سے طلبہ کی بڑی تعداد کے اغوا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے واقعے کے بعد اسکول کا دورہ کیا اور بتایا کہ کچھ طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم زیادہ تعداد مسلح افراد کے قبضے میں گئی۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بھی اسکول سے طلبہ اور اساتذہ کے اغوا کی تصدیق کی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2024 میں کدانا ریاست میں 200 کے قریب طلبہ کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا جس کے بعد یہ واقعہ ملک میں بچوں کے اغوا کے حوالے سے سب سے بڑا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US