تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے تیسری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بغیر میدان میں اتری ہے۔ شاہین کو ٹریننگ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگی ہے، جس کے باعث ٹیم کے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو آخری اوور میں شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔ آج کا میچ ٹورنامنٹ کا تیسرا مقابلہ ہے جس کے نتائج سے ٹیموں کی پوزیشن پر اثر پڑے گا۔