یہ تو غائب ہی ہوگئی تھیں۔۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد اریشا رضی آج کل کیا کررہی ہیں؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو خوش کردیا

image

اریشا رضی خان پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھ لیا تھا۔ انہوں نے ساڑھے تین سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹی وی کمرشل کیا اور پھر بطور چائلڈ آرٹسٹ شہرت حاصل کی۔ اریشا نے اپنی بڑی بہن سارہ رضی خان کے ساتھ مل کر کراچی میں اپنا برانڈ itsforu بھی متعارف کروایا، جو فیشن کے شوقین نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوا۔

بطور چائلڈ اسٹار اریشا رضی کو کامیڈی شو ہم سب امید سے ہیں نے گھر گھر پہچان دی۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی جن میں عمر دادھی اور گھر والے، مستنا ماہی، کتنی گرہیں باقی ہیں، آستانہ، سناٹا، نہ کہو تم میرے نہیں، تنہائی، ملکہ علیا، عبرو، صدقے تمہارے اور بابا جانی شامل ہیں۔ ان ڈراموں میں ان کی پرفارمنس کو ہمیشہ سراہا گیا اور وہ آہستہ آہستہ چائلڈ اسٹار سے باقاعدہ ایک نامور اداکارہ کے طور پر پہچانی جانے لگیں۔

چند سال پہلے اریشا رضی کی شادی عبداللہ فاروخ سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی نجی زندگی پر زیادہ توجہ دی۔ اب وہ ایک بیٹے کی ماں ہیں اور مداح ان کی فیملی لائف کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں اریشا اپنے شوہر عبداللہ اور بہن سارہ کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں بہن بھائی نہایت سادگی اور عقیدت کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

اریشا رضی کے مداح ان کی نئی زندگی، محبت بھرے خاندان اور روحانی سفر کو دل سے سراہ رہے ہیں اور انہیں ہمیشہ خوش رہنے کی دعائیں دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US