صوابی موٹر وے پر خوفناک حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو باچا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی موٹر کار میں 9 افراد سوار تھے جو پشاور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ دریائے ہنڈ کے قریب کار بے قابو ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں، جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔