بابر اور فرحان کی نصف سنچریاں: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف

بابر اعظم
Getty Images

پاکستان نے راولپنڈی میں جاری سہ فریقی سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان کی نصف سینچریاں تھی جنھوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی کے باعث زمبابوے کے بولرز پر دباو ڈالے رکھا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو اُس وقت پہلا نقصان اُٹھانا پڑا، جب صائم ایوب آٹھ گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر اُنھوں نے پاکستان کے سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا۔

دونوں نے 15٫2 اوورز میں سکور 132 رنز پر پہنچا دیا، جب صاحبزادہ فرحان تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نچلے نمبر پر بیٹنگ کے لیے اُنھوں نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

تصویر، صاحبزادہ فرحان
Getty Images

فہیم اشرف نے تین، محمد نواز نے چار جبکہ کپتان سلمان علی آغا ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ اُنھوں نے چار اوورز میں 59 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

سکندر رضا نے چار اوورز میں 39 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں اس میچ سے پہلے سری لنکا اور زمبابوے کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ زمبابوے کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے جس نے سری لنکا کو شکست دی تھِی۔

سری لنکا کی ٹیم اب تک دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فخر کے نچلے نمپر پر بھیجنے پر صارفین کی تنقید

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں عام طور پر اوپننگ کرنے والے فرحان زمان کو آٹھوِیں نمبر پر بیٹنگ پر بھیجنے پر سوشل میڈیا پر بعض صارفین تنقید کر رہے ہیں۔

عروج جاوید نامی صارف نے لکھا کہ فخر کے ساتھ جتنی زیادتی ہوئی، آج تک کسی اور کرکٹر کے ساتھ نہیں ہوئی۔ جب دل کیا اوپنر بھیج دیا اور جب دل کیا نچلے نمبروں پر بھیج دیتے ہیں۔ شرافت کا اتنا فائدہ نہ اُٹھاؤ۔ ‘

احمد حسیب نامی صارف نے فخر زمان کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ شخص زبردست ہے۔ کسی بھی نمبر پر بھیج دیں۔ یہ صرف ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔‘

نعیم نامی صارف نے لکھا کہ جو فخر کو نچلے نمبرز پر بیٹنگ کے لیے بھیجتے ہیں۔ اُنھیں سوچنا چاہیے۔‘

ہارون نامی صارف بابر اعظم کو ماضی میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بابر کبھی بھی ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ نہیں ہوتے تھے۔ اصل مسئلہ رضوان کا تھا جن کی بیٹنگ کا انداز بابر کو بھی متاثر کرتا تھا۔‘


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US