پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل جیت لیا

image

پاکستان شاہینز نے بنگلا دیش کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دوحہ میں ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی جو وفاقی وزیر اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں اپنے مصروف شیڈول کے باوجود خصوصی طور پر فائنل دیکھنے دوحہ پہنچے۔ انہوں نے خود پاکستان شاہینز کے کپتان عرفان خان نیازی کو ٹرافی پیش کی اور ٹیم کی پرفارمنس کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم نے شاندار فائٹنگ اسپریٹ دکھائی ہے اور کچھ کھلاڑی اگر مزید محنت کریں تو مستقبل میں بڑے میدانوں میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ستمبر کے آخر میں بھی محسن نقوی دبئی میں اے سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے فائنل کے بعد ٹرافی دینے گئے تھے لیکن بھارت کی ٹیم نے کھیل میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے ایشیا کی ٹرافی ابھی تک دبئی میں اے سی سی کے دفاتر میں رکھی ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US