یوٹیوبر ڈکی بھائی رہا، ضمانت کے بعد کیا ہوگا اگلا مرحلہ؟

image

سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیر کو سماعت ہوئی جس کی صدارت جسٹس شہرام سرور نے کی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں مچلکوں کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ 17 اگست کو نیشنل کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے درج کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی۔

اس مقدمے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا جس میں الزام ہے کہ افسران نے ڈکی بھائی کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے کروڑوں روپے رشوت وصول کی اور ان کے اکاؤنٹس سے ڈالر اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US