وفاقی آئینی عدالت نے چاروں صوبوں میں اپنی رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ عوام کو عدالتی سہولتیں بہم پہنچائی جاسکیں۔ عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی سہولت بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے یہ ریمارکس ایک مقدمے کی سماعت کے دوران دیے اور کہا کہ یہ اقدامات عدالتی نظام کو زیادہ مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔
عدالت اس وقت اس منصوبے کے ٹرانزیشن کے مرحلے میں ہے، جس کے تحت مختلف صوبوں میں رجسٹریاں اور ویڈیو لنک سہولیات فعال کی جائیں گی۔
وفاقی آئینی عدالت کے سردیوں کے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عدالت 22 دسمبر 2024 سے 4 جنوری 2025 تک تعطیلات پر رہے گی اور 5 جنوری 2025 کو دوبارہ کھل جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، تعطیلات کے دوران بھی آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ اور دیگر فکس مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ شہری اپنے اہم قانونی معاملات کے لیے تعطیلات کے دوران بھی رجوع کر سکتے ہیں۔