کندھ کوٹ میں زنگ آلود راکٹ پھٹنے سے تین کم عمر چرواہے جاں بحق، 3 زخمی

image

کندھ کوٹ میں زورگڑہ کے قریب انڈس ہائی وے کے قریب افسوسناک واقعہ رونما ہوا، زنگ آلود راکٹ پھٹنے سے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق گولا قبیلے کے ایک ہی خاندان سے جنہیں مویشی چَراتے ہوئے قریبی جنگل سے زنگ آلود راکٹ کا گولا ملا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کی سربراہی میں میڈیکل ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ پولیس نفری نے علاقے کو مکمل طور سیل کر کے سرچنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بچے ملنے والے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US