بلوچستان ہائیکورٹ: حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم

image

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کا حکم سنا دیا۔

واضح رہے کہ اس حلقے پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال خان کاکڑ اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا سمیع الدین کا مقابلہ تھا۔

دی باغوان کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مولانا سمیع الدین کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا۔ خوشحال خان کاکڑ کی جانب سے شمس الرحمٰن کاکڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US