بلوچستان: مچھ اور آبِ گم کے درمیان جعفر ایکسپریس پر فائرنگ

image

مچھ اور آبِ گم ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین مقررہ روٹ پر سفر کر رہی تھی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور صورتحال کلیئر ہونے پر ٹرین کو دوبارہ پشاور کی جانب روانہ کردیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پیشی ریلوے اسٹیشن پہنچ چکی ہے اور صورتحال معمول پر آگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US