دنیائے کرکٹ میں روز بروز ٹی ٹوئنٹی پروفیشنل لیگز کا اضافہ ہوتا ہی جا رہا ہے اور اب نیوزی لینڈ کرکٹ بھی میدان میں اتر آیا ہے۔
پتہ چلا ہے کہ جنوری یا فروری میں نیوزی لینڈ کرکٹ بھی اپنی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے والا ہے۔ کرکٹ نیوزی لینڈ کو اس لیگ کے لیے مقامی اور فارن انویسٹرز مل چکے ہیں، شروع میں اس لیگ میں چھ فرنچائزز حصہ لیں گی۔ اس لیگ میں فارن پلیئرز کو بھی حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔
اس وقت بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر میں پہلے سے ہی دسمبر سے فروری تک کم از کم چار لیگز ہوتی ہیں، جن میں اور آسٹریلین بگ بیش، ایمریٹس انٹرنیشنل لیگ اور ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی نمایاں ہیں۔ ان کے علاوہ بنگلادیش میں بھی اس سال دسمبر میں بنگلادیش پریمیر لیگ ہوگی۔