پاکستان کی سب سے بڑی فوڈ نمائش میں عین موقع پر بجلی غائب، حکام پشیمان

image

ایکسپو سینٹر کراچی میں فوڈ ایگ نمائش کی افتتاحی تقریب ہی منعقد نہ ہوسکی، قومی ترانے اور تلاوت کے بعد جنریٹرز نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا۔

تقریب میں موجود سینکڑوں غیر ملکی مندوبین حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب سے چلے گئے، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام اور نمائش کے منتظمین ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے۔

ترجمان ٹی-ڈیپ کے مطابق جنریٹرز نے عین وقت پر کام چھوڑ دیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال افتتاحی تقریر نہ کرسکے، انھوں نے حکام پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور بعدازاں وزیر تجارت جام کمال بغیر تقریر کیے نمائش میں لگے اسٹالز کے دورے پر چلے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US