راما راجو مانتینا: جینیفر لوپیز سمیت اہم غیرملکی شخصیات کو بیٹی کی شادی میں بلانے والی 'گمنام' انڈین کاروباری شخصیت

اُدے پور میں ہوئی اس شادی میں 40 ممالک سے آئے درجنوں مہمانوں، گلوکاروں، موسیقاروں اور ستاروں نے شرکت کی جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر اور اُن کی گرل فرینڈ بیٹینا اینڈرسن بھی شامل تھیں۔

گذشتہ سال انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے ہونے والی شادی اور اس موقع پر ہونے والی شاہ خرچیاں اور دنیا بھر کے معروف اداکاروں، گلوکاروں کی پرفارمنس نے بہت سے لوگوں کو حیران کیا تھا۔

تاہم اب انڈین ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں ہونے والی ایک اور شادی کی تصاویر اور اس میں معروف شخصیات کی شرکت پاکستان اور انڈیا کے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

اُدے پور میں ہوئی اس شادی میں 40 ممالک سے آئے درجنوں مہمانوں، گلوکاروں، موسیقاروں اور ستاروں نے شرکت کی جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر اور اُن کی گرل فرینڈ بیٹینا اینڈرسن بھی شامل تھیں۔

جسٹن بیبر، جینیفر لوپیز، ٹائیسٹو، سرک ڈو سولیل اور ڈی جے امان ناگپال جیسے بین الاقوامی فنکاروں اور بالی وڈ کے اداکاروں جیسا کہ ورون دھون، جھانوی کپور، رنویر سنگھ، شاہد کپور، مادھوری ڈکشٹ اور نورا فتحی وغیرہ نے شادی کی تقریبات میں اپنی پرفارمنسز سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔

یہ شادی انڈیا سے تعلق رکھنے والی نیتر مَنّتینا اور امریکی تاجر وِمشی گاد ارجو کی تھی۔ اس شادی کی ویڈیوز اور تصاویر ایونٹ مینجمنٹ خدمات فراہم کرنے والی ایجنسی ’وِز کرافٹ انٹرٹینمنٹ‘ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

دلہن نیتر مَنّتینا، راما راجو مَنّتینا کی بیٹی ہیں۔ راما راجو مَنّتینا امریکی فارما (ادویات سازی) صنعت کا ایک معروف نام ہیں۔جبکہ دولہا وِمشی گاد ارجو ’سپر آرڈر‘ نامی ایپ کے شریک بانی ہیں جو فُوڈ ڈیلیوری اور ٹیک اوے خدمات کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔

اپنے کام میں مہارت کے باعث ومشی گاد ارجو کو حال ہی میں فوربز کی 30 سال سے کم عمر بااثر شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہ شادی اُدے پور کے جگ مَندِر آئی لینڈ پیلس میں منعقد ہوئی تھی۔ شادی کی تقریبات کو سرانجام دینے کے لیے 17ویں صدی کے تاریخی جگ مندر محل کو ایک شاندار ہوٹل اور ویڈنگ مقام کے طور پر بہتر بنایا گیا تھا۔

راما راجو مانتینا کون ہیں؟

راما راجو مانتینا ٹالی وڈ سٹار رام چرن کے ہمراہ
facebook.com/TeamRamcharan
راما راجو مانتینا ٹالی وڈ سٹار رام چرن کے ہمراہ

راما راجو منتینا ایک امریکی صنعتکار ہیں جن کا تعلق ریاست تیلنگانہ ہیں۔ وہ انجینئس فارماسیوٹیکلز کے سی ای او اور چیئرمین ہیں۔

راما راجو کے ماموں گوکراجو رامو نے بی بی سی سے بتایا کہ راما راجو نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینیئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی جس کے بعد وہ 1980 کی دہائی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ چلے گئے اور وہاں یونیورسٹی آف میری لینڈ سے کلینیکل فارما کا کورس مکمل کیا۔ ابتدائی طور پر انھوں نے مختلف مقامی فارما کمپنیوں میں کام کیا اور پھر اپنا کاروبار شروع کیا۔

انھوں نے فلوریڈا میں ’پی 4 ہیلتھ کیئر‘ میں بطور سی ای او اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انھوں نے آئی سی او آر ای ہیلتھ کیئر نامی کمپنی قائم کیا۔

راما راجو کی شادی سابق رُکن پارلیمان کی اکلوتی بیٹی پدما سے ہوئی تھی۔ راما راجو منتینا اور پدما کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، جن میں سے بیٹی کی حال ہی میں ہونے والی شادی کا سوشل میڈیا پر کافی تذکرہ ہے۔

راما راجو منتینا سنہ 2017 میں سری وینکٹیشور سوامی کے درشن کے لیے تروملا آئے تھے اور اس موقع پر انھوں نے 28 کلوگرام وزنی سونے کا ہار، جس پر سری نواسا کا نام لکھا ہوا تھا، بطور عقیدت پیش کیا تھا۔

بعض امریکی ذرائع ابلاغ انھیں ارب پتی قرار دیتے ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اُن کے اثاثوں کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

سنہ 2023 کی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے فلوریڈا میں 400 کروڑ روپے کی ایک لگژری پراپرٹی خریدی تھی، تاہم بی بی سی آزادانہ ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔

راما راجو کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو سنگیت کی محفل سے ہوا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر بالی وڈ کے ستاروں ورون دھون، جھانوی کپور، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے پرفارم کیا تھا۔ مہندی کی تقریب میں مادھوری ڈکشٹ اور نورا فتحی نے بھی رقص کیا، مادھوری نے فلم دیوداس کے گانے ’ڈولا رے‘ پر ڈانس کیا۔

گلوکارہ اور اداکار جینیفر لوپیز نے شادی کے دن اپنے سپر ہٹ سنگلز گائے جبکہ شادی میں ٹالی وڈ سٹار رام چرن نے بھی شرکت کی۔

خصوصی انتظامات

دلہن نیتر مَنّتینا اور اُن کے شوہر وِمشی گاد ارجو
x.com/bharatidubey
دلہن نیتر مَنّتینا اور دولہا وِمشی گاد ارجو

پچولا جھیل پر واقع جگ مندر محل کو خاص طور پر اس شادی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

ہلدی اور سنگیت کی تقریبات تاج جھیل پیلس میں منعقد کی گئیں جن میں کرن جوہر اور سوفی چودھری بھی شامل تھے۔

رنویر سنگھ کی پرفارمنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور اُن کی گرل فرینڈ بھی ڈانس فلور پر آئے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اس شادی نے انھیں 2024 میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی یاد دلا دی۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US