صدر زرداری اور عراقی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

صدر مملکت آصف علی زرداری اور عراقی صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی عسکری اور تعلیمی اداروں میں عراقی طلبہ کی تربیت کے پروگرامز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے عراقی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ وفود کی سطح پر تفصیلی ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ثقافتی، علمی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور مذہبی سیاحت و مقدس مقامات کی زیارت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس ملاقات کو پاکستان اور عراق کے تعلقات کو نئی جہت دینے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US