پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے وطن سے تجدیدِ وفا اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ٹیزر جاری کردیا گیا۔
ٹیزر میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سبز ہلالی پرچم تھام کر شبِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کریں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔
جاری کیے گئے ٹیزر کے ذریعے عوام کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ایک آواز بن کر فضاؤں میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کریں۔
جشنِ آزادی کی مرکزی تقریبات کے سلسلے میں یادگارِ فتح پر شبِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا، جہاں وطن سے محبت اور قومی جذبے کی بھرپور عکاسی کی جائے گی۔