جوان نظر آنے کیلیئے ٹریٹمنٹ بھی کروایا اور ۔۔ بشریٰ انصاری نے ڈرپ لگوانے کے بعد لوگوں سے کیا کہا؟

image

حسن اور خوبصورتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک بہت ہی اہم حصّہ ہے کیونکہ زیادہ تر اسی بنیاد پر آپ کو کام ملتا ہے، بہت سے لوگوں نے تو اپنی شکل کی بنیاد پر پروجیکٹس کھونے کی شکایت بھی کی ہے۔ انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے خوبصورتی کا ایک مقررہ معیار ہوتا ہے جیسے کہ گورا صاف رنگ، اچھے اور چمکدار بال اور جمعہ مبارک کے انسٹاگرام پوسٹس انڈسٹری میں متعلقہ رہنے کے لیے اہم ہیں۔

اسی حسن و خوبصورتی کی نکھارنے اور جوان دکھنے کے کئی سارے ٹریٹمنٹ آج کل مارکیٹ میں آگئے ہیں جن سے ہمارے اداکار بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری جو کہ شوبز انڈسٹری کی ایک جانی مانی اور تجربہ کار اداکارہ ہیں، انھوں نے بیوٹی ڈرپ لگوائی تھی اور انسٹاگرام پر اسکی پوسٹ بھی شئیر کی تھی۔

بشریٰ انصاری ایک پراعتماد خاتون ہیں اور وہ اپنی بیوٹی ٹپس اور ٹرکس شیئر کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں، جو انہوں نے استعمال کی ہیں یا کرتی ہیں۔ وہ کچھ وقت قبل شائستہ لودھی کے کلینک میں کلائنٹ بن کر گئی تھیں، جہاں انہوں نے بیوٹی ٹریٹمنٹ لی تھی جس پر کافی لوگوں نے سوال بھی اٹھائے تھے۔

جس پر بشریٰ نے بتایا کہ وہ اپنی جلد کو تروتازہ اور خوبصورت رکھنے کے لیے وٹامن ڈرپس لے رہی ہیں کیونکہ اچھا دکھنا انکا حق ہے۔ انھوں نے تو دوسرے لوگوں کو بھی جوان اور خوبصورت نظر آنے کے لیے یہ ٹریٹمنٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ بشریٰ نے اپنی خوبصورت شکل کے لیے کولیجن بوسٹر کے ساتھ ملٹی وٹامن بھی لیا۔

You May Also Like :
مزید

Bushra Ansari Ne Beauty Drip Kyu Lagayi

Bushra Ansari Ne Beauty Drip Kyu Lagayi - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Bushra Ansari Ne Beauty Drip Kyu Lagayi. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.