ڈاکٹر خرم نے بتایا چہرے کے غیر ضروری بالوں کو اس عام سی چیز سے صاف کرنے کا آسان طریقہ جس سے ہو ہر لڑکی کی بڑی مشکل آسان گھر بیٹھے

image

اکثر خواتین کے چہرے پر آئی برو اور اپر لِپ کے علاوہ بھی بال ہوتے ہیں اور وہ اس کے لئے بے حد پریشان رہتی ہیں کہ آخر ان سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں۔ پھر پارلر جانا اور فیس ویکس کروانا ہی خواتین کے پاس آخری حل بچتا ہے، لیکن یہ دورِ جدید ہے اور اب ہر مشکل کا حل ٹیکنالوجی نے نکال دیا ہے، اس لئے خواتین اب بالوں سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑوانے کو ترجیح دیتے ہوئے لیزر کا انتخاب کرتی ہیں۔

مگر آج ہم آپ کو ایک ایسی ٹِپ بتانے جا رہے ہیں جس سے آپ کو مہنگا لیزر کروانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی اور کچھ ہی دن کے استعمال سے آپ کے چہرے کے بال جیسے غائب ہی ہو جائیں گے۔

ٹپس:

• بلکل تازہ اور اصلی اُبٹن لیں (کیمیکل والا نہ ہو)۔

• ایک چمچ اُبٹن میں دو چمچ تازہ دودھ ملائیں۔

• اس میں آدھا چائے کا چمچ وٹامن اے کی کریم ملائیں۔

• اب اس سے چہرے کا مساج کریں اور اسے اس طرح سے چہرے پر ملیں جیسے آپ میل اُتار رہے ہوں۔

• ہفتے میں 3 بار اس ٹِپ کا استعمال کریں کچھ ہی دنوں میں آہستہ آہستہ آپ کے چہرے کے بال ختم ہونا شروع ہو جائیں گے اور پھر کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Dr Khurram Ne Bataya Ghair Zaroori Balon Ko Khatam Karne Ka Nushka

Dr Khurram Ne Bataya Ghair Zaroori Balon Ko Khatam Karne Ka Nushka - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dr Khurram Ne Bataya Ghair Zaroori Balon Ko Khatam Karne Ka Nushka. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.