خوشبودار الائچی نہ صرف ٹھنڈی ہوتی ہے بلکہ کھانوں میں بھی خوب ذائقہ بناتی ہے۔ الائچی کے فائدے تو آپ جانتی ہی ہوں گی مگر اس کا فیس پیک آپ نے شاید ہی استعمال کیا ہوگا۔ الائچی میں پوٹاشئیم، کیلشیئم، آئرن، میگنیشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو اس کو نہ صرف صحت بلکہ جلد کے لیئے بھی مفید بناتا ہے۔
ٹپ:
• چار الائچیوں کو پیس کر آپ اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس کو ایک پیالی میں رکھ لیں۔
• اب اس میں چار چمچ ٹھنڈا دودھ اور ایک لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کچھ دیر کے لیئے چھوڑ دیں۔
• اب اس فیس پیک کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔ اگر آپ کے چہرے پر دانے ہوں تو اس کو رگڑیں نہیں۔
• خشک ہو کر یہ جھڑنے لگے تو سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
یہ آپ کو تازگی بھی پہنچائے گا اور گرمی میں جلد کے آئل کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد بھی کرے گا۔