اس عید بالوں پر کریں 4 قسم کے مختلف کلر کچن میں موجود ان چیزوں سے گھر بیٹھے جس سے بال خراب بھی نہ ہوں اور رزلٹ بھی کمال کا آئے

image
بال ڈائی کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے اور عید پر منفرد نظر آنے کے لئے جہاں باقی خواتین کیمیکل والا ڈائی کروا رہی ہیں وہیں آپ کے لئے حاضر ہے آسان اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہئیر کلر ڈائی جو کیمیکل سے بالکل پاک ہیں اور تمام چیزیں آپ کو اپنے گھر میں ہی مل بھی جائیں گی:

1: لائٹ پنک یا ہلکا لال رنگ دیں

پیاز کے موٹے چھلکوں کو چار چمچ زیتون یا سرسوں کے تیل میں اچھی طرح پکا لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ دھونے کے بعد آپ کے بالوں میں قدرتی لائٹ پنک یا ہلکے لال رنگ کی چمک پیدا ہوجائے گی۔

2: گولڈن رنگ دیں

بالوں میں گولڈن رنگ دینے کے لئے کسی بھی تیل میں شہد اور دار چینی پاؤڈر کو ہم وزن ملالیں اور اس کو بالوں میں لگائیں۔ ایک سے دو دفعہ کے استعمال پر بال گولڈن ہوجائیں گے۔

3: ڈارک براؤن رنگ کے لئے

ڈارک براؤن رنگ کے لئے آپ کالے اخروٹ کے چھلکوں کا پاؤڈر بناکر پانی میں تیس منٹ تک ابالیں ،، اس محلول کو بالوں میں ڈیڑھ گھنٹہ لگائیں اور پائیں اپنے بالوں میں ڈارک براؤن رنگ کا قدرتی شیڈ۔

4: لال رنگ کے لئے

مہندی بالوں کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ اور آپ اگر لال رنگ پسند کرتے ہیں تو سادی مہندی کو پانی میں گھول کر ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ ایک گھنٹے بعد اس کو اپنے بالوں میں لگائیں ۔ اور ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس سے آپ کے بالوں میں گہرا لال رنگ آجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Hair Dye Karne Ka Tarika

Hair Dye Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hair Dye Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.