ہلدی فیشل! چہرے سے کرے تمام نشانات کو صاف تاکہ عید میں لگیں آپ خاص

image
ہلدی فیشل! چہرے سے کرے تمام نشانات کو صاف تاکہ عید میں لگیں آپ خاص

ہلدی کے فائدے تو آپ جانتے ہی ہیں اس عید پر ہلدی فیشل کے بھی فائدے اٹھا لیں۔ یہ کرے آپ کی سکن ٹون بہتر اور دے آپ کو بالکل ابٹن کے جیسی سنہری رنگت

وہ بھی بیس منٹ کے فیشل سے۔

ہلدی میں قدرتی طور پرجراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ خراشوں زخموں اور جلنے وغیرہ کے لئے مفید ہےاور نئے خلیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے۔

جلد کے مردہ خلیات ، نشانات، داغ دھبے، ایکنی کے نشانات تمام کو ختم کرنے کے لئے ہلدی فیشل بڑا مفید ثابت ہوتا ہے۔

ٹپ:

٭ دو چمچ ہلدی میں ایک چمچ دودھ پاؤڈر والا دودھ اور دو چمچ بکری کا دودھ ڈال کر اچھی طرح چہرے پر لیپ لگائیں اور سوکھنے پر گیلے کپڑے سے چہرہ کو صاف کرلیں۔

٭ پیالی میں دو چمچ ہلدی، ایک چمچ چینی، نمک اور دہی ملا کر چہرے پر لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں تاکہ چہرے پر جمی گرد بھی نکلے اور کھلے مساموں کی صفائی بھی ہو جائے۔

٭ تین چمچ ہلدی میں ایک چمچ شہد، عرقِ گلاب، ایک چمچ دار چینی پاؤڈر، ایک چمچ ناریل کا تیل، لیموں کا رس، سونف پاؤڈر اور دودھ ڈال کر پیسٹ بناکر چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور کا اسپرے کرلیں۔

اس فیشل کو آپ استعمال کر کے دیکھیں آپ خود میں فرق محسوس کرنے لگیں گی۔ اور اگر آپ اس کا جلد رزلٹ چاہتی ہیں تو روزانہ استعمال کریں اور پائیں حسن نکھرا نکھرا۔

You May Also Like :
مزید

Haldi Se Facial Karne Ka Tarika

Haldi Se Facial Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Haldi Se Facial Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.