چہرے کے بال صاف کرنے ہیں پر تھریڈنگ نہیں کروانی؟ تو اب گھر میں یہ آسان ٹپ آزمائیں اور پارلر جانے کا خرچہ بچائیں

image

خواتین کے چہرے پر آنے والے غیر ضروری بال ان کے چہرے کی خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشان رہتی ہیں اور اس کے ۔لئے وہ ہر ماہ پارلر کے چکر لگاتی رہتی ہیں۔ پر کچھ خواتین کو تھریڈنگ اور ویکسنگ سے ڈر لگتا ہے، اور کچھ مہنگائی کی وجہ سے پارلر نہیں جا پاتیں۔ تو آج ہم انہیں اسکا ایک سستا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔

لیکن اگر وہ روزانہ گھر میں موجود ان چیزوں کا استعمال کرلیں تو اس سے نہ صرف ان کے چہرے کے بال ختم ہوجائیں گے بلکہ انھیں ویکسنگ کی جلن، تکلیف سے بھی نجات مل جائے گی۔

ٹپ:

٭ ایک لیموں کے رس میں ایک چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس کو چہرے کے وہ حصے جہاں غیر ضروری بال ہیں وہاں پر لگالیں۔

٭ اس نسخے کو روزانہ دن میں کسی بھی وقت لگالیں اور سوکھنے پر ایک تولیے کی مدد سے اس کو چہرے سے ہٹائیں۔

٭ اس طریقے سے آپ کی جلد سے اندرونی طور پر بال خود بخود نکلنا شروع ہوجائیں گے اور ان کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی۔

٭ بہتر نتائج کے لئے آپ اس کا روزانہ استعمال کریں تاکہ وکیسنگ کی تکلیف سے بچ سکیں۔

You May Also Like :
مزید

Home Remedy For Face Hair Removal

Home Remedy For Face Hair Removal - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Home Remedy For Face Hair Removal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.