گھر پر ہیئر پروٹین ٹریٹمینٹ کرنے کا طریقہ

image
بالوں کے مسائل میں گِرنا، جھڑنا، ٹوٹنا، بالوں کی خُشکی، دو منہ والے بال، بالوں کی رنگت خراب ہوجانا اور نشونُما رُک جانا شامل ہیں۔ جن پر اب پروٹین ہیئرٹریٹمینٹ کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

گھر پر ہیئر پروٹین ٹریٹمینٹ کرنے کا طریقہ:

ہمارے گھر میں موجود مایونیز پروٹین کا شاندار ذخیرہ ہے۔ مایونیز تقریباََ ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہیئر ڈائے کی وجہ سے خشک، روکھے اور بے جان بالوں کے لیے پروٹین ٹریٹمینٹ انتہائی موثرعلاج ہے۔ پروٹین کو کیپسول یا کریم کے ذریعے بالوں میں پہنچانے کو پروٹین ٹریٹمینٹ کہا جاتا ہے۔ اس پروٹین ٹریٹمینٹ کے ذریعے نہ صِرف بالوں کی نشونما بڑھتی ہے بلکہ ان کے دیگر مسائل کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔

پروٹین ٹریٹمینٹ کے فائدے تو بہت ہیں لیکن یہ مہنگی ہونے کی وجہ سے ہر کوئی نہیں کراسکتا لِہٰذا ہم آپ کو ایسا طریقہ بتا رہے ہیں جِس کے ذریعے آپ پروٹین ہیئر ٹریٹمینٹ گھر بیٹھے ہی کرسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مایونیز کو اچھی طرح بالوں میں جڑوں تک لگا کر مساج کرلیں۔ ایک گھنٹے کے بعد اچھی طرح شیمپو سے دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ دُہرائیں۔

اس طرح آپ گھر بیٹھے پروٹین ہیئر ٹریٹمینٹ کر سکتے ہیں جو اگر آپ کسی بیوٹی پارلر سے کرانے جائیں تو آپ کو کافی مہنگے داموں کرانی پڑے۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Protein Hair Treatment For Shiny Strong Hairs

Homemade Protein Hair Treatment For Shiny Strong Hairs - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Protein Hair Treatment For Shiny Strong Hairs. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.