خشک جلد والی خواتین یہ 3 ماسک بنا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور جلد کی خوبصورتی بڑھائیں

image
خشک جلد بھی کسی پریشانی سے کم نہیں ہے یہ اکثر پانی کی کمی کی وجہ سے بھی ہوجاتی ہے اور اس سے بعض اوقات ہماری کھال اترنے لگ جاتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو گھبرائیں نہیں بلکہ یہ تین ماسک لگائیں اور جلد کی خوبصورتی برقرار رکھیں۔

ٹپ:

٭ کیلا ، بیکنگ سوڈا اور شہد

کیلے کو کرش کرلیں اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا ان تینوں چیزوں کو ایک ساتھ اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر10 منٹ کے لئے لگائیں اور سادے پانی سے منہ دھو لیں۔

٭ ہلدی ، شہد اور دہی

چمچ دہی ، ہلدی اور شہد مکس کرکے ماسک بنائیں اور 20 منت کے لئے چہرے پر لگائیں، خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

٭ ناشپاتی ، ایلو ویرا ، اور زیتون کا تیل

ناشپاتی کو دھو کر کاٹیں اور اس کو کرچ کرلیں پھر اس میں زیتون کا تیل اورایلوویراجیل مکس کرکے ماسک بنا کر چہرے پر لگالیں۔ اور خشک ہونے پر پانی سے دھو لیں۔

یہ تینوں ماسک آپ کی خشک جلد کو تازہ اور نرم و ملائم بنائیں گے ساتھ ہی پانی کا استعمال زیاد ہ رکھیں۔

You May Also Like :
مزید

Khushk Jild Ke Liye Face Mask

Khushk Jild Ke Liye Face Mask - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Khushk Jild Ke Liye Face Mask. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.