کیا مون سون کے موسم میں آپ کے بال بھی گِر رہے ہیں؟ چند ایسی تدابیریں جو آپ کے بالوں کو ضرورت سے زیادہ گرنے سے بچانے میں مدد کرے

image

مون سون میں سب کو ہی بال گرنے کی شکایت رہتی ہے کیونکہ اس موسم میں ہوا کے اندر ضرورت سے زیادہ نمی ہوتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو نرم کردیتی ہے اور اس وجہ سے بال کمزور ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرنے کے باوجود ان کا گرنا نہیں رُکتا۔ اسی لیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لیئے چند ایسی تدابیریں جن پر عمل کرکے آپ مون سون کے موسم میں اپنے بالوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

ہئیر ڈرائیر کا استعمال:

مون سون کے موسم میں نہانے کے بعد بالوں کو سُکھانے کیلیئے ہئیرڈرائیر کا استعمال ہرگز نہ کریں، کیونکہ اس موسم میں جڑیں ویسے ہی کمزور ہوتی ہیں ایسے میں ڈرائیر کی گرم ہوا انھیں اور زیادہ کمزور کر دیتی ہیں۔ اسلیئے نہانے کے بعد پنکھے میں یا کُھلی ہوا میں اپنے بالوں کو خشک کریں۔

گرم تیل سے مساج:

اکثر خواتین مون سون کے موسم میں بالوں میں تیل نہیں لگاتیں، انھیں لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے انکی نرم جڑیں اور بھی چکنی ہوجائیں گی۔ اگر آپ بھی ایسا سوچتی ہیں تو آج ہی اپنی سوچ بدلیں کیونکہ یہی وہ وقت ہے جب آپ کے بالوں کو تیل کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ جب بھی آپ تیل لگائیں تو سب سے پہلے اسے ہلکا نیم گرم کرلیں اور اپنی انگلیوں کے پوروں سے مساج کریں، ناخن ہرگز نہیں مارنے ہیں جڑوں میں۔ اور یاد رکھیں اس موسم میں تیل لگانے کے بعد کنگھی بلکل نہیں کرنی ہے۔

بازار کا کھانا:

مون سون میں پکوڑے سموسے ضرور کھائیں لیکن جب بات ہو کھانا کھانے کی تو صرف گھر کا کھانا ہی کھائیں، بازار کے کھانے اور جَنک فوڈز کو کھانے سے پرہیز کریں۔ اپنی روزمرہ کی روٹین میں مختلف بیجوں کا استعمال کریں جیسے کہ میتھی دانہ، کلونجی، تخم ملنگا اور السی کے بیج وغیرہ اس سے اندرونی طور پر آپ کے بال مضبوط ہونگے۔

کیمیکل ہئیر ڈائی:

اگر آپ اپنے بالوں پر ہئیر ڈائی کرواتی ہیں تو اس مون سون ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ کیمیکل والی ڈائی اس موسم میں آپ کے بالوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، اور صرف ڈائی ہی نہیں بلکہ کوئی بھی کیمیکل ٹریٹمنٹ اس موسم میں نہ ہی کروائیں تو بہتر ہے۔ اور اگر آپ کے بالوں کو بہت زیادہ ہی ضرورت ہے تو مہندی یا پھر قدرتی جڑی بوٹیوں کا استعمال کریں۔

چند مزید تدابیریں:

۔ مون سون میں بالوں کے ہلکے پھلکے اسٹائل بنائیں، زیادہ ٹائٹ بال نہ بنائیں اور نہ ہی جیل وغیرہ کا استعمال کریں۔

۔ اس موسم میں کم سے کم ہفتے میں تین بار اپنے بال دھوئیں، اور مائلڈ یعنی ہلکے شیمپو کا استعمال کریں۔

۔ اگر آپ بارش میں باہر جارہے ہیں تو اپنے بالوں کو کَور یعنی ڈھاک کر جائیں کیونکہ آب و ہوا میں موجود کیمیکل کے دھوئیں کی وجہ سے بارش کے پانی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ یا پھر گھر آتے ساتھ ہی اپنے بالوں کو واش کریں۔

۔ کبھی بھی بالوں کو گیلا نہیں باندھیں، بلکہ پہلے اسے خشک ہونے دیں اسکے بعد باندھیں۔

You May Also Like :
مزید

Monsoon Hair Care Tips

Monsoon Hair Care Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Monsoon Hair Care Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.