روزانہ رات میں یہ کریم لگائیں ۔۔ موسم کی وجہ سے چہرے کی ڈرائی اور کالی جلد کو صاف بنائیں

image

رات کو سونے سے پہلے منہ کو اچھی طرح دھو کر سونا چاہیئے اس سے جلد تازہ اور جراثیم سے پاک ہو جاتی ہے۔ اور اس کے بعد اکثر خواتین نائٹ کریم کا استعمال کرتی ہیں۔ مگر ان کریمز سے ہر کسی کو فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ سب کہ جلد کے خواص یکساں نہیں ہوتے۔

اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ اس سردی نائٹ کریم آپ کو بھرپور فائدہ دے تو اپنی جلد کے حساب سے یہ کریم خود ہی بنا لیں اور استعمال کریں۔

طریقہ:

آئلی جلد کے لئے:

ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین اور ایک چمچ خشک دودھ کا پاؤڈر مکس کریں اور اس کو لوشن کی طرح بنا کر کسی بوتل میں رکھ لیں۔ اس کو روزانہ رات کو لگائیں اور صبح اٹھ کر پانی سے منہ دھو لیں۔

خشک جلد کے لئے:

ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین، ایک چمچ لیکوئیڈ دودھ اور آدھا چمچ انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں اور جلد پر لگا کر سو جائیں پھر صبح نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔ اس کو بنا کر کسی بوتل میں نہ رکھیں بلکہ روزانہ بنائیں اور روزانہ جلد پر لگا لیں۔ کیونکہ انڈے کی زردی ایک دن بعد اثر نہیں دکھا سکے گی۔

فائدہ:

یہ نائٹ کریم آپ کی جلد کو موائسچرائز رکھے گی، آئلی جلد کا اضافی آئل کنٹرول کرنے اور خشک جلد کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دے گی۔ اس میں شامل لیموں، گلیسرین اور دودھ آپ کی سکن ٹون کو بھی بہتر کریں گی ساتھ ہی یہ پیپ والے دانوں کا پس نکالنے میں بھی بہتر کام کرے گی۔

You May Also Like :
مزید

Night Cream Banane Ka Tarika

Night Cream Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Night Cream Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.