قدرتی اشیاﺀ سے تیار کردہ یہ ایک گولی روزانہ کھائیں کسی کریم کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی ہوگا اس کا کوئی نقصان تو اب روزانہ استعمال سے کریں دن بہ دن اسکن گوری اور نرم و ملائم

image
کریموں کا استعمال بہت کرلیا کب تک لگائیں گی کریمیں یہی بات آپ بھی سوچتی ہوں گی جب رنگ گورا ہونے کی ہر کریم لگا لی ہو اور فائدہ کچھ نہ ملا ہو کیونکہ کریم لگانا چھوڑ دیا جائے تو پھر رنگ کالا ہوجاتا ہے- لیکن اب جان چھڑائیں اپنی ان کریموں سے بغیر کسی نقصان کے گھر کی بنی ہوئی اسکن وائٹننگ کی گولیاں تیار کرکے کھائیں فرق آپ خود محسوس کریں گی۔

ٹپ:

٭ چھ باداموں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اور ان کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح باریک پیس لیں کہ پاؤڈر تیار ہوجائے۔ اس کے بعد تین چھوٹی الائچیوں اور سونف کو بھی دھو کر خشک کرلیں اور اس کو بھی پیس لیں۔

٭ مصری کا ایک چھوٹا ٹکڑا کوٹ کر پیس لیں اور بلینڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنالیں۔

٭ ان تمام چیزوں کو ایک پیالی میں ڈالیں اور اس میں تین چمچ پاؤڈر والا خشک دودھ اور چار چمچ عرقِ گلاب ڈالیں کہ سخت سا پیسٹ تیار ہوجائے۔

٭ پھر اس کو کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں تاکہ مزید خشک ہوجائے اور اس کی گولیاں بناکر رکھ لیں۔

٭ دن میں کسی بھی وقت ان گولیوں کو ایک گلاس دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کرلیں۔

٭ یہ گولیاں قدرتی چیزوں سے تیار کردہ ہیں ان کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوگا اور اس کے استعمال سے آپ کی رنگت بھی صاف ہوجائے گی اور چہرے کے تمام داغ دھبے دور ہوں گے اور ایکنی کے نشانات بھی ختم ہونے لگیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Rang Gora Karne Ka Gharelu Nuskha

Rang Gora Karne Ka Gharelu Nuskha - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Rang Gora Karne Ka Gharelu Nuskha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.