گھر میں موجود ان اجزاء سے کریں وائٹننگ پیڈی کیور جو کرے آپ کے پاؤں کی خوبصورتی میں اضافہ وہ بھی صرف پندرہ منٹ میں

image

انسان کی شخصیت کو بہتر بنانے میں صرف صاف ستھرے کپڑے اور شاداب چہرے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ان کے ساتھ ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی بھی معنی رکھتی ہے۔ خواتین مہنگے مہنگے پیڈی کیور لروانے کے لئے سلون کا رخ کرتی ہں اور یہ شاید ہماری ضرورت بھی ہے اور پاؤں کی بہترین صفائی کا ذریعہ بھی ہیں اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ مہنگے پیڈی کیور جیسی صفائی آپ کو گھر میں ہی کچن میں استعمال ہونے والے عام پراڈکٹس سے مل جائے تو اس سے اچھی کیا بات ہوسکتی ہے۔ چلیں پھر جانیں کہ کچن کی کون سی تین عام چیزیں آپ کے پاؤں کا مہنگا سا پیڈی کیور کرسکتی ہیں۔

اہم اجزاء:

لیموں: لیموں میں شامل سٹرک ایسڈ پاؤں کی رنگت کو نکھارنے میں مدد دے گا۔

بیکنگ پاؤڈر: بیکنگ پاؤڈر میل اور گندگی کو نکالنے میں مفید رہے گا۔

چینی: چینی کے ذریعے جلد کے اندر موجود مردہ خلیات کی صفائی ہوگی اور پاؤں کو مکمل آکسیجن کی فراہمی ہو سکے گی۔

طریقہ:

سب سے پہلے آپ اپنے پاؤں کے ناخن تراش لیں۔

اب فائلر کی مدد سے ناخنوں کی برابر کرلیں تاکہ کوئی چھوٹا اور کوئی بڑا نہ رہ جائے سب برابر ہوجائیں۔

ایڑھیوں پھٹی ہوئی ہیں تو ان کو بھی اسی فائلر کی مدد سے رگڑ لیں تاکہ ڈیڈ سیلز جلد سے نکل آئیں۔

اب آپ ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور ساتھ ہی ایک سے دو گیندے کے پھول ڈال کر چھوڑ دیں۔

ایک پیالی میں چار لیموں کا رس نکال لیں اس میں ایک چمچ چینی اور ایک ہی چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور اس مکسچر کو بھی بالٹی میں ڈال دیں۔

اب اپنے پاؤں کو اس بالٹی میں ڈال کر بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

آدھا لیموں لیں اور اس پر چینی اور بیکنگ پاؤڈر لگا کر پیروں کو خوب رگڑیں اور اچھی طرح رگڑتی رہیں جب تک کہ لیموں کا تمام رس نکل نہ جائے۔

اب آپ اپنے پاؤں کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر ٹشو کی مدد دے صاف کرلیں۔

آخر میں گلاب کے عرق کو روئی کی مدد سے پیروں پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔

لیجئیے سیلون جیسا مہنگا پیڈی کیور کچن کی عام چیزوں سے ہی گھر میں ہوگیا ہے۔ اگر آپ کے پاؤں پر جوتوں کے نشانات زیادہ ہیں تو آپ روزانہ بھی اس عمل کو دہرا سکتی ہیں اس سے آپ کے پاؤں بلکل نرم و ملائم رہیں گے اور کسی قسم کی کوئی میل جمے گی اور نہ ہی فنگس لگے گی۔

You May Also Like :
مزید

Whitening Pedicure Ka Tarika

Whitening Pedicure Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Whitening Pedicure Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.