بس لیموں میں یہ ملا کر لگانے سے ہاتھوں ، پیروں کی رنگت ایسے صاف کہ آپ یقین نہیں کریں گے

image

جس طرح چہرہ انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے، اسی طرح ہاتھ اور پاؤں بھی آپ کی نفاست اور شخصیت کو چار چاند لگاتے ہیں۔ کھردرے ہاتھ اور پھٹی ایڑیاں خواتین کی ساری خوبصورتی کو گھٹا دیتی ہیں، اسی لیے سب سے پہلے یہ جانیے کہ جلد کی صفائی سے مراد صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ گردن ،ہاتھ اور پاؤں بھی ہیں۔ اگرآپ کا چہرہ صاف مگر جلد کی رنگت کالی ہو تو یہ آپ کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتی ہے

ذیل میں پانچ ایسی ٹپس بتائی جارہی ہیں کہ جن کے روزمرہ استعمال سے آپ اپنے ہاتھوں پیروں کی خوبصورتی و دلکشی کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔ ۱۔ رات کو سونے سے پہلے خالص روغن بادام سے ہاتھ پیروں کی مالش کریں۔

۲۔ عرق گلاب، لیموں کا رس اور گلیسرین ملا کر ایک بوتل میں بھرلیں۔دن میں چار مرتبہ اس کے قطرے ہاتھوں پر ملیں۔

۳۔ لیموں کارس اور سرکہ ہم وزن لیکر لوشن بنا لیں، یہ ہاتھ پیروں کی رنگت نکھارنے کے لئے بہترین ہے۔

۴۔ ایک انڈے کی سفید ی کو پھینٹ کر اس میں تھوڑی سی پھٹکری شامل کرکے ہاتھ، پیروں، کہنیوں اور ناخنوں پر ملیں۔ اس سے ہاتھ پیر، ناخن، کہناں نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گی۔

۵۔ بیسن، ہلدی، لیموں کا رس اور دودھ کا مکسچر بنا کر ہاتھوں پیروں پر 15منٹ تک لگائیں پھر ڈھولیں۔ اس سے جلد چمک اُٹھے گی۔

۔ درج بالا ٹوٹکے روزانہ استعمال کریں۔ ۔ اس سے آپ کے ہاتھ پیر خوبصورت دلکش، نرم ملائم اور دیدہ زیب ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Hath Paon Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika

Hath Paon Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hath Paon Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.