بیٹی کی محبت میں اطمینان سے میک اپ کرواتے رہے ۔۔ جنید نیازی نے بیٹی سے میک اپ کروانے کی ویڈیو شئیر کردی

image

پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار جنید نیازی کی بیٹی سے میک اپ کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

جنید نیازی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عزہ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں عزہ کو اپنے والد کا میک اپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار کی بیٹی نے ان کے چہرے پر لال بلش آن اور لپ اسٹک لگائی، اس دوران جنید نیازی بیٹی کی محبت میں بہت اطمینان سے اپنا میک اپ کروا رہے تھے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جنید نے لکھا کہ ’دنیا کی بہترین میک اپ آرٹسٹ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ میری بیٹی عزہ نے بہترین میک اپ کیا۔‘

باپ بیٹی کی جوڑی کے خوبصورت رشتے کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں، وہ جنید جمشید نیازی اور شجیعہ نیازی کی بیٹی کے بہتر مستقبل کیلئے بھی دعا گو دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ جنید جمشید نیازی ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔

You May Also Like :
مزید