شاہ رُخ خان فرش پر بیٹھ کر چائے بھی پی لیتے تھے منیشا کوائرالہ نے بالی وڈ کے تینوں خانز کے بارے میں کیا بتایا؟

image

"ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اتنے بڑے اسٹار ہونے کے باوجود بھی عام سے فرش پر بیٹھ کر چائے پی لیتے تھے۔ مجھے ایسے لوگ بہت پسند ہیں جو کامیاب ہونے کے باوجود خود میں تکبر نہیں لاتے"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ منیشا کوائرالہ کا جو گزشتہ کئی سالوں تک کینسر کی جنگ لڑتی رہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے تینوں خانز کا موازنہ کرتے ہوئے منیشا کوئرالہ نے شاہ رُخ خان کو اپنا پسندیدہ قرار دیا.

منیشا کا کہنا تھا کہ عامر خان بہت اچھے اداکار ہیں. پچھلے پندرہ سالوں میں انھوں نے جس لیول کی اداکاری کی ہے اس کی تعریف کرنا تو بنتا ہے. وہ ہمیشہ منفرد کردار کرتے ہیں اور اس میں پوری طرح ڈوب جاتے ہیں. جبکہ سلمان خان بہت اچھے اور فراخ دل انسان ہیں. سلمان نے بہت زیادہ لوگوں کی مالی مدد کی مگر اس کے متعلق زیادہ بات نہیں کرتے یہاں تک کہ انہوں نے کینسر کے کئی مریضوں کی مدد بھی کی ہے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے منیشا کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور تینوں بہت اچھے ہیں.

You May Also Like :
مزید