ماں اور ساس کو چڑیل بنا کر دکھاتے ہیں اور نعمان اعجاز کیسے ڈراموں میں کام نہیں کرنا چاہتے؟ بتاتے ہوئے پھٹ پڑے

image

"ماں کو چڑیل، بہن کو چڑیلاقر ساس کو چڑیل کے طور پر دکھایا جاتا ہے. بھائی اور باپ کو ویلن بنا کر پیش کیا جاتا ہے. آج کل کے ٹی وی ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا جنھوں نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں پر تنقید کی.

نعمان اعجاز نے کہا کہ ڈراموں میں کرداروں کو بہت منفی دکھایا جاتا ہے جس کا اثر پورے معاشرے پر پڑتا ہے. جب ہم کوئی چیز دیکھتے ہیں تو نہ چاہتے ہوئے بھی اس کا اثر ہمارے شعور پر پڑتا ہے. جو بات سمجھنے کی ہے لوگ اس کو نہیں سمجھتے. جس میں زیادہ منفی پہلو ہوتا ہے لوگ اسے دیکھ کر سُپر ہٹ بنا دیتے ہیں

نعمان اعجاز نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ میں ایسے ڈراموں کا حصہ بنتا ہوں جس سے دیکھنے والے کوئی سبق سیکھیں. ڈرامے میں اچھائی کا پہلو نہیں ہوتا تو میں اس ڈرامے میں کام نہیں کرتا نہ ہی غیر ضروری ڈائیلاگز بولتا ہوں. کچھ رائٹرز ایسے ڈائیلاگ لکھ دیتے ہیں جو معیوب ہوتے ہیں ان کو پورا گھر ایک ساتھ بیٹھ کر نہیں سن سکتا.

You May Also Like :
مزید