اسے صرف بیٹیاں ہیں اسلیئے پریشان رہتی ہے ۔۔ صبا فیصل نے لیلیٰ زبیری کی بات پر بیٹوں کی اہمیت بتاتے ہوئے کیا کہا؟

image

صبا فیصل ڈرامہ انڈسٹری کی ایک تجربہ کار اور باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ ایک خوبصورت ماں ہیں اور ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان کے ساتھ لیلیٰ زبیری بھی موجود تھیں۔

صبا فیصل نے بیٹوں کی ماں ہونے کے اتار چڑھاؤ کو دیکھا ہے۔ وہ جیسے بھی حالات میں رہی ہیں، انکے بیٹے ارسلان اور سلمان دونوں انکے قریب رہے ہیں۔ دوسری طرف لیلیٰ زبیری ایک لڑکی کی ماں ہیں۔

پروگرام میں لیلیٰ نے بیٹا بیٹی ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ مجھے بیٹا ہونا چاہیے تھا کیونکہ میں صرف بیٹیوں کی پیدائش پر خوش ہوں۔

صبا نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ، بچوں کو صرف صحت مند اور فرمانبردار ہونا چاہیے لیکن بیٹے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔

صبا نے اپنی بہن کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ، اسکی 2 بیٹیاں ہیں اور وہ اب پریشان رہتی ہے کیونکہ دونوں شادی شدہ ہیں جبکہ اس کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔ بیٹے بہت اہم ہوتے ہیں اور وہ مختلف انداز میں آپ کا سہارا بنتے ہیں چاہیں وہ دور ہی کیوں نہ ہوں ان کے ہونے سے تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

اسلیئے میرا ماننا ہے کہ آپ کو کبھی یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں صرف بیٹیاں ہونے ر شکر گزار ہوں کیونکہ دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔

You May Also Like :
مزید