100 کلو وزن کے ساتھ بھی مجھے کام دیا زرین خان نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کیا کہا؟

image

"اگر سلمان خان نہیں ہوتے تو میں کبھی بالی وڈ کا حصہ بننے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کیونکہ میں نے پہلے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں"

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکاری زرین خان کا جنھوں نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان کو سراہا.

زرین خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو میرا پورا خاندان پسند کرتا ہے اور جب میں ان کے ساتھ کام کررہی تھی تو وہ لمحات میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھے اور میں نے ایک ڈیڑھ سال تک ان کے ساتھ مل کر فلم کی شوٹنگ کی جس کا مجھے یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ میں سلمان خان کے سامنے بیٹھی ہوئی ہوں اور ہم دونوں مل کر کام کررہے ہیں. یہ سب میرے لیے ایک خواب جیسا تھا.

اپنے وزن کے حوالے سے زرین خان کا کہنا تھا کہ میرا موٹاپا ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا. کیونکہ اس وقت میں ایک پیریڈ فلم کررہی تھی جو اٹھارویں صدی کی شہزادیوں اور عورتوں کے بارے میں تھی. وہ نہیں جانتی تھیں کہ سکس پیک کیا ہوتے ہیں اور اسمارٹ کیسے ہوتے ہیں یہ سب تو آج کے دور کی باتیں ہیں.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے زرین خان نے بتایا کہ اس زمانے میں وہ تھوڑا کنفیوز تھیں کیونکہ وہ ایک ٹین ایجر تھیں اور ان کا وزن 100 کلو تھا. جس کے بعد زرین نے اپنا 50 کلو وزن کم کرلیا تھا.

You May Also Like :
مزید