نہ لڑکی سے جہیز کی طلب کریں اور نہ لڑکے سے ۔۔ اداکار عاصم محمود نے حق مہر اور جہیز سے متعلق ایسی بات کردی کہ صارفین بھی تعریف میں بول پڑے

image

پہلے نکاح انتہائی سادگی سے کیا جاتا تھا مگر آج نکاح بہت مشکل کام ہوگیا ہے۔ غریب کے بیٹا بیٹی کی شادی کی عمریں نکل رہی ہیں وہ اسی انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں کہ اچھی نوکری لگے تو شادی کریں یا پھر کوئی اچھا رشتہ آئے تو بیٹی کو رخصت کریں۔

نکاح کو عام کرنے کے حوالے سے اداکار عاصم محمود نے ایک جاندار پوسٹ شئیر کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

عاصم محمود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھاکہ ایک نکاح کی تقریب کے اور حق مہر پانچ سے ٨ لاکھ روپے مقرر کرنے کی بات ہورہی ہے اور ساتھ 5 تولے سونا۔

سسر اپنے داماد کو ساتھ والی کرسی پر بلاتا ہے،سرگوشی میں پوچھتاہے ، بیٹا آپ کتنا حق مہر آسانی سے دے سکتے ہیں؟ داماد نے کہا آپ لوگ جو مقرر کریں منظور ہے اگر زیادہ کوشش کروں تو دو لاکھ دے سکتا ہوں۔ پھر سسر نکاح خواں سے کہتا ہے کہ مہر ایک لاکھ ہوگا۔

اور جب سسر نے سونے سے متعلق پوچھا تو داماد نے کہا میں دوتولے بنا چکا ہوں تین اور بنا لوں گا۔ عاصم محمود نے مزید اپنی پوسٹ میں کیا لکھا دیکھئے۔

You May Also Like :
مزید