طلاق بہت مشکل ہے ۔۔ کیا ثانیہ اور شعیب ملک میں واقعی علیحدگی ہوگئی ہے؟ ثانیہ مرزا کی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

image

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں ایک بار پھر سرگرم ہوگئیں۔ چند ماہ قبل دونوں ستاروں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کا پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیاپر بہت سی خبریں زیرِ گردش رہیں، ثانیہ اور شعیب کے مداح بھی یہ خبریں سن کر پریشان دکھائی دیے۔

پھر کچھ ہفتوں بعد دونوں مشہور شخصیات کو ایک ساتھ ان کے بیٹے اذہان کی سالگرہ کے موقع پر دیکھا گیا تب مداحوں کو لگا کہ دونوں میں طلاق نہیں ہوئی۔

مگر اب ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جو طلاق کے حوالے سے ہے۔ گزشتہ روز سابق ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک مرتبہ پھر شعیب ثانیہ کی طلاق کی خبریں چلائی جارہی ہیں۔

اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی، ہر چیز ہی مشکل ہوتی ہے لیکن انسان کو انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ کیا مشکل کام اپنے لیے منتخب کرتا ہے۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے شعیب کے ساتھ اپنی ساری تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

You May Also Like :
مزید