2 سال کے اندر شوہر اور والدین دونوں کو کھو دیا پھر ۔۔ 25 سالہ خاتون کی جب ساری امیدیں ختم ہوگئیں تو کس نے آخری سہارا دے کر نئی زندگی دی؟

image

25 سال کی عمر میں میں نے اپنی فیملی کے تین اہم ترین ارکان کو کھویا جن کا میری زندگی میں بہت اہم کردار تھا۔یہ کہانی سنا رہی ہیں ایک بھارتی خاتون جنہوں نے اپنی زندگی میں کئی بڑی مشکلات کا سامنا کیا۔

خاتون نے اپنی کہانی آفیشل پیپل آف انڈیا کو سنائی کہ سال 2014 میں میری شادی جتن نامی شخص سے ہوئی جو میری دنیا تھا۔ ہم ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہے تھے۔

پھر شادی کے ایک سال بعد جتن موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہو کر دنیا سے چل بسا جس کے بعد میں اپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھی تھی۔ میں بری طرح بکھر گئی تھی کیونکہ میں نے جتن کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا تھا۔

پھر 2 سال بعد میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا جو مختلف اعضاء کی بیماریوں کا شکار ہو کر موت کا شکار ہوئیں۔ اور میرے والد پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہو کر چل بسے تھے۔

25 سال کی عمر میں میں نے اپنے شوہر اور والدین دونوں کو کھو دیا تھا۔ ان برے دنوں میں میری ملاقات گوتم نامی شخص سے ہوئی جو اپنی اہلیہ سے علیحدہ ہوچکا تھا۔ اس نے مجھے مشکل وقت میں سہارا دیا جب میری ساری امیدیں ختم ہوچکی تھیں۔

میں نے گوتم سے شادی کی اور پھر سال گزرا تو میرے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ گوتم اور پرانیکا میرے لیے دوبارہ زندگی جینے کی خاص وجہ بنے۔ جتن اور میرے والدین ہمیشہ میرے دلوں میں زندگی رہیں گے۔

You May Also Like :
مزید