کپڑے چاہے کاٹن کے ہوں یا لان کے جب تک وہ صاف ستھرے نہیں دھلتے ہر گز اچھے نہیں نظر آتے۔
مہنگے سے مہنگے واشنگ پاؤڈرز بھی ضدی نشانات کو ختم نہیں کر پاتے لیکن اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا خرچہ بھی کم ہو اور دھوبی جیسی چمک کپڑوں میں لائی جاسکے تو بس یہ ٹپ کو استعمال کرکے دیکھیں آپ کے کپڑے کتنے چمکدار دھلیں گے۔
ٹپ:
٭ واشنگ مشین ہو یا بالٹی اس میں پانی ڈالنے کے بعد چار چمچ بیکنگ سوڈا، دو چمچ ایسیٹک ایسڈ یا سیب کا سرکہ، آدھا کپ لیکوئیڈ سوپ اورحسبِ ضرورت سرف ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اب آپ اپنے کپڑے آسانی سے دھوئیں اور پائیں وہی دھوبی جیسی خاص چمک وہ بھی منٹوں میں۔
٭ ان چیزوں سے نہ تو آپ کے کپڑوں کا رنگ خراب ہوگا اور نہ ہی ان میں دھاگے نکلنے لگیں گے۔