عیدِ قرباں سے قبل اپنے فریزر میں جمی برف کی صفائی کا آسان طریقہ جان لیں تاکہ عید میں گوشت محفوظ رکھ سکیں

image

عیدِ قرباں آنے والی ہے اور اس عید پر آپ کے فریزر کا ٹھیک ہونا سب سے ضروری ہے کیونکہ بھئی عید کا گوشت بھی تو رکھنا ہے نا آپ کو۔۔۔۔ یہ تو آجکل ہر گھر میں خواتین سوچ رہی ہوں گی کہ کیا کیا پکانا ہے اور کہاں کہاں رکھنا ہے۔ ایسے میں فریزر کا ٹھیک اور صاف ہونا سب سے زیادہ آپ کے لیئے ضروری ہوگا مگر اگر فریزر میں برف جم جائے تو سمجھیں آپ کے ایک سے دو گھنٹے تو صاف کرنے میں لگ گئے۔۔۔ ہے نا۔۔۔ چلیں آج ہمارے ساتھ

جانیں کہ آپ کیسے اپنے فریزر پر جمی ہوئی برف کیسے نکالیں اور کیسے اس کو صاف ستھرا اور مہک سے پاک بنا کر اس میں گوشت ہی نہیں ڈھیروں اشیاء محفوظ کرسکتی ہیں۔

ٹپس:

• سب سے پہلے تمام چیزیں فریج سے نکال کر باہر رکھ دیں اوراس کو بند کردیں۔

• اور فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

• اور پھر پانچ منٹ تک نمک اور سوڈے کا پانی لگا کر فریج کو بند رہنے دیں۔

• خواتین کے پاس ہئیر ڈرائیر تو ہوتا ہی ہے اب بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ ہیئر ڈرائیر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کے فریزر کی ضدی اور جمی ہوئی برف پگھل جائے گی۔

• بہت زیادہ برف جمنے کے باعث کچھ حصے سخت ہو جائیں تو پلاسٹک کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔

• جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔

• جب آپ یہ تمام کام کرلیں تو فریج کو چلادیں اور ایک پیالے میں بیکنگ سوڈا چار چمچ تقریباً ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

• پھر جب فریج کولنگ کرنے لگے تو بیکنگ سوڈا نکال دیں اور سامان رکھ لیں اپنا۔

• اس طرح فریج صاف بھی ہوجائے گا اور کسی بھی چیز کی مہک بھی نہیں آئے گی۔

• اور جب آپ فیج میں قربانی کا ڈھیر سارا گوشت رکھیں تو پیالے میں بیکنگ سوڈا رکھ کر اس وک فریج میں رکھ دیں۔ آپ کا گوشت خراب بھی نہیں ہوگا اور نہ دوسری چیزوں کی مہک آئے گی۔

You May Also Like :
مزید

Freezer Ki Baraf Saaf Karne Ka Tarika

Freezer Ki Baraf Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Freezer Ki Baraf Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.