فروزن کوفتے کیسے بنائیں اور ان کو زیادہ عرصے تک محفوظ کیسے رکھیں کہ ذائقہ خراب نہ ہو

image

کوفتے خاصی مشکل ڈش سمجھے جاتے ہیں اکثر خواتین اس کو بنانے سے گھبراتی ہیں، ایک تو ان کے ٹوٹ کر بکھرنے کا خطرہ دوسرے اس کا ذائقہ، کہتے ہیں کہ ہر کوئی اچھے کوفتے نہیں بنا سکتا۔ اس لئے خواتین اکثر جب کوفتے بناتی ہیں تو زیادہ بناتی ہیں تاکہ ان کو اسٹور کر لیاجائے اور بار بار اس کو بنانے کی زحمت نہ کرنی پڑے۔ لیکن کوفتے اسٹور یا فریز کرنے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ ان کی کوالٹی وہ نہیں رہتی جو تازہ کوفتے کی ہوتی ہے۔ یہاں ہم مزیدار کوفتے بنانے کی اور اس کو اسٹور کرنے کا طریقہ بھی بتائیں گے جس سے آپ کے کوفتوں کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوگا۔

کوفتے

قیمہ آدھا کلو، بیسن آدھا کپ (بیسن کی جگہ میدہ یا انڈہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے)، سبز دھنیا 3 سے 4 ٹیبل اسپون، کلونجی آدھا ٹی اسپون، نمک ایک ٹی اسپون، لال مرچ ڈیڑھ ٹی اسپون، سفید زیرہ ایک ٹی اسپون، کالی مرچ آدھا ٹی اسپون، سبز مرچ 3 سے 4 عدد، ہلدی آدھا چمچ، ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ، پیاز دو درمیانہ سائز۔

یہ تمام چیزیں چوپر میں ڈال کر باریک پیس لیں ۔ پھر بیسن، انڈہ یا میدہ ملائیں، اب ہاتھوں کو گریس کر کے قیمے کے چھوٹے چھوٹے بال بنا لیں۔

فریزر میں رکھنے سے پہلے اگر ان کو ذرا سے تیل میں سوتے کر لیا جائے اور پھر ٹھنڈا کرکے ائیر ٹائٹ بیگ یا کنٹینر میں ڈال کر فریزر میں رکھیں تو پکاتے وقت کوفتے سخت نہیں ہوں گے۔

فروزن کوفتے جب پکانے لگیں تو پکانے سے ایک گھنٹہ پہلے نکال کر باہر رکھ دیں، جب نرم ہو جائیں تو پکائیں، یا اگر جلدی ہوتو مائیکرو ویو میں ایک منٹ چلا کر نرم کر لیں پھر پکائیں، بالکل نرم بنیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Frozen Kofta Banane Ka Tarika

Frozen Kofta Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Frozen Kofta Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.