شیف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کس قسم کا گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں؟ ایسا گرم مصالحہ جو آپ کے کھانوں میں بھی جان ڈال دے

image

ہر گھر میں خواتین بہت محنت سے کھانا بناتی ہیں، مگر ہوٹل کے کھانوں کے سامنے ان کا ذائقہ کم ہی ہوتا ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں کہ ہوٹلوں میں شیف کمرشل طریقے سے کھانے بناتے ہیں جن کی ٹپس بہت کم ہی خواتین کو معلوم ہوتی ہیں۔ بازاری کھانوں میں ذائقوں کی ایک وجہ ان میں ڈالے گئے مختلف گرم مصالحے بھی ہیں۔

ٹپس اینڈ ٹرکس میں آج جانیں ایسا گرم مصالحہ بنانے کی ترکیب جو آپ کے بھی بنائے گئے تمام کھانوں میں بازاری کھانوں جیسا ذائقہ ڈالے، جس کو کھانے والے آپ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹپ :

* ایک کپ زیرہ، چار چمچ ثابن دھنیا، پانچ ٹکڑے دارچینی، دو چمچ کالی مرچ، چار ٹکڑے جائفل، چار عدد بادیان کے پھول، چار ٹکڑے جاوتری، چار تیز پات، دو چمچ لونگ، دو چمچ بڑی الائچی لیں اور ان تمام چیزوں کو ایک پینمیں ڈال کر ۲۰ منٹ تک چولھے پر رکھ کر سیک لیں، ۲۰ منٹ بعد ان میں سے خوشبو آنے لگے گی، پھر آپ چولہا بند کردیں۔

* ان تمام اجزاء کو مکسر میں ڈال کر پائوڈر بنائیں۔

* اب ایک چٹکی تباشیر یا سیلیکون ڈائی آکسائیڈ کھانوں میں استعمال ہونے والا مرکب ڈالیں اور ساتھ ہی دو چمچ چھوٹی الائچی، چار چمچ اچار گوشت کا مصالحہ، تیچ چمچ سونف بھی پیس لیں۔ یہ آپ کے مصالحوں میں نمی نہیں آنے دیتا ہے اور جلن سے بچاتا ہے۔

* لیجیئے تیار ہے آپ کا گرم مصالحہ جو بازاری کھانوں جیسا آپ کے کھانوں میں بھی ڈالے اور ان کی شان بڑھائے۔

You May Also Like :
مزید

Garam Masala Se Khane Ka Zaiqa Barhane Ka Tarika

Garam Masala Se Khane Ka Zaiqa Barhane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Garam Masala Se Khane Ka Zaiqa Barhane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.