اس بار عید پر پھیکی بریانی کے بجائے بنائیں چٹ پٹی اور مصالحہ دار حیدرآبادی دم بریانی، جو دعوت میں لگائے چار چاند

image

عید کی دعوت ہو گھر میں بریانی نہ بنے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، کیونکہ یہ تو جیسے ہم ہم پاکستانیوں کا قومی فریضہ ہے۔ بریانی تقریباً ہر گھر میں ہی بنائی جاتی ہے اور بہت شوق سے کھائی بھی جاتی ہے۔ تو کیوں نہ اس بار عام اور سادی بریانی کے بجائے بنائی جائے مصالحہ دار حیدرآبادی دم بریانی؟ آئیے جانتے ہیں اسے بنانے کی آسان ترکیب، جو اس عید آپ گھر میں بنا سکیں

سب سے پہلے تو آپ 1 کلو باسمتی چاول کو 2 گھنٹے کیلیئے بھگا کر رکھ دیں، اسکے بعد

چکن پر مصالحہ لگانے کیلیئے:

۔ چکن سوا کلو (1 کلو سے زیادہ)

۔ ادرک لہسن 2 چمچ

۔ دہی 200 گرام

۔ ہلدی ½ چمچ

۔ پسا ہوا دھنیا اور زیرہ 1، 1 چمچ

۔ لال مرچ دیڑھ چمچ

۔ ہری مرچ 6 سے 7 کٹی ہوئی

۔ 1 لیموں کا رس

۔ نمک حسبِ ذائقہ

۔ گرم مصالحہ 1 چمچ

۔ تلی ہوئی پیاز 4 سے 5 عدد

۔ گھی 2 چمچ

ان تمام مصالحوں کو مرغی پر اچھے سے لگا کر 2 گھنٹے کیلیئے ڈھاک کے رکھ دیں، اسکے بعد

بریانی بنانے کیلیئے:

۔ 3 تیز پتے

۔ 2 دار چینی

۔ 10 لونگ

۔ 20 کالی مرچ

۔ 3 ہری الائچی

۔ شاہی زیرہ ¼ چمچ

۔ جائفل، جاوتری، بادیان کا پھول (1،1 عدد)

۔ آلو 3 عدد

۔ ٹماٹر 4 عدد

طریقہ کار:

۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر سب سے پہلے آلو کو آدھا فرائی کر کے نکال لیں، اسکے بعد سارےثابت گرم مصالحے ڈال کر مرغی شامل کریں اور اچھے سے کچھ دیر بھونیں، جب تیل الگ ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی فرائی آلو شامل کر کے مزید بھونیں اور پھر ڈھکن لگادیں تا کہ سب اچھے سے پک جائے۔

۔ اب ایک دیگچی میں گرم مصالحوں اور 3 ہری مرچ کے ساتھ چاولوں کو ابال لیں، پھر مرغی کے مصالحے کے اوپر چاولوں کی تہہ لگادیں۔ اسکے بعد اس پر زردے کا رنگ، دھنیا، پودینہ اور فرائی پیاز ڈال کر 20 منٹ دھیمی آنچ پر دم دے دیں۔

مزیدار اور چٹ پٹی حیدرآبادی بریانی تیار ہے!

You May Also Like :
مزید

Hyderabadi Biryani Recipe

Hyderabadi Biryani Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Hyderabadi Biryani Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.