کڑاہی ایسی کالی ہوگئی ہے تو کالی سے کالی کڑاہی اب منٹوں میں صاف ہوکر چمکے گی صرف اس طریقے سے

image
اکثر گھروں میں کھانا بنانے کے لیے خواتین کڑاہی کا استعمال کرتی ہیں اور تلنے والی اشیاﺀ تو زیادہ تر بنائی ہی کڑاہی میں جاتی ہیں- اور زیادہ استعمال ہونے کے باعث کڑاہی کالی ہوجاتی ہے اور دھونے کے باوجود صاف نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اب آپ ہمارے بتائے گئے طریقے سے اس کو دوبارہ چمکدار بنا سکتی ہیں۔

  • *  کڑاہی میں 3 گلاس پانی ڈالیں اور اس میں 3 چمچ واشنگ پاؤؤر اور ایک چمچ نمک شامل کریں۔

  • *  اس کو چولہے پر چڑھائیں اور ابال لیں۔

  • *  پھر اس میں ایک لیموں کا رس شامل کریں اور اچھی طرح ابلنے دیں اور ابل کر اوپر آنے دیں تاکہ کڑاہی کا اوپری حصہ بھی صاف ہوجائے۔

  • *  اب اس مکسچر کو کسی اور بڑے برتن میں ڈال دیں تاکہ اس میں کڑاہی کا بھگو سکیں۔

  • *  پھر اسٹیل کا جھونا اور ریگ مال لیں جو کہ کسی بھی پینٹ کی دکان سے آسانی سے مل جائے گا اس پر مکسچر لگا کر کوئی بھی واشنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا لگا کر کڑاہی کو رگڑیں۔

  • *  آخر میں اس کو پانی کی مدد سے دھولیں۔  

  • *  ریگ مال رگڑنے سے کڑاہی آسانی سے صاف ہوجائے گی اور چمک اٹھے گی۔  

You May Also Like :
مزید

Karahi Saaf Karne Ka Tarika

Karahi Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Karahi Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.