سبزی پہلے ابال لیتی ہیں؟ 5 ایسی غلطیاں جو کھانا پکاتے وقت اکثر خواتین کر دیتی ہیں ۔۔۔ آپ بھی جان لیں تاکہ کھانے کو خراب ہونے سے بچا سکیں

image

کھانا پکانا ایک مہارت کا کام ہے۔ ذرا سا بھی نمک یا مصالحہ تیز ہوجائے تو کھانے کا ذائقہ بگڑ جاتا ہے اور ہمیں کھانے میں مزہ نہیں آتا ہے۔ ایسی ہی کئی اور بھی غلطیاں ہیں جو کھانا پکانے کے دوران روزمرہ ہم کرتے رہتے ہیں اور ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ کون سی غلطیاں ہیں جو ہم کھانا پکانے کے دوران کرتے ہیں۔

5 عام غلطیاں:

کھانے کی چیزوں کو پوری طرح نہ پکانا :

سبزیوں کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ان کو کچا کھائیں زیادہ نہ پکائیں ان کی غذائیت زائل ہوجاتی ہے مگر یہ صرف کچھ ہی سبزیوں کے لئے ہے۔ پالک کو پوری طرح پکانے سے ہی اس میں موجود کیلشیم ،آئرن اور میگنیشیم ہمارے جسم میں اچھی طرح جذب ہوتے ہیں۔ اسی طرح ٹماٹر کو بھی مکمل پکا کر کھائیں کیونکہ اس میں موجود لیسوپین (lycopene ) آپ کو کینسر سے لڑنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

پہلے سے کاٹ لینا :

سبزیاں گھر میں لانے کے فوری بعد آپ اگر ان کو کاٹ کر فریزر میں محفوظ کرلیتی ہیں کہ جب بھی پکانی ہوں گی تو پکالیں گے، مگر اصل میں یہ بلکل درست طریقہ نہیں ہے ایسے سبزیوں میں آکسیڈیشن کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور یوں وہ پکنے کے بعد ہمارے ہاضمہ پر بھاری پڑتی ہیں۔

زیادہ پکانا :

کھانوں کو کم پکانا بھی غلط ہے اور ان کو زیادہ پکانا بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے کھانوں کی غذائیت ختم ہوجاتی ہے اور ضروری وٹامنز اور اجزاء زائل ہوجاتے ہیں۔

ابالنا :

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر کوئی سبزی یا میٹھے میں کسی پھل سے بنی وکئی ڈش بنا رہی ہیں تو اس کو پہلے ابالتی ہیں تاکہ وہ نرم ہوجائے اور آسانی سے پک سکے، یہ ممکن بھی ہوتا ہے کہ سبزی ہو یا پھل نرم پڑ جاتے ہیں مگر زیادہ دیر بعد وہ کالے ہونے لگ جاتے ہیں جوکہ ذائقے میں بھی کمی کا سبب بنتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم تیز آنچ پر ابال دیتے ہیں اور یوں ان اشیاء کے رنگ اور ان میں شامل اجزاء کا اثر ختم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چیزیں کالی پڑ جاتی ہیں۔ اگر آپ ابالنا چاہتے ہیں تو اس کو ایک سے دو منٹ کے لئے ابالیں اور پھر فوری ٹھنڈے پانی میں ڈال کر چھوڑ دیں تاکہ کھانوں میں ان کا رنگ خراب نہ ہوں۔

پکانے میں جلد بازی کرنا:

کھانا پکانے میں جلد بازی کرنا کھانوں کے ذائقوں کو ختم کردیتا ہے اور آسانی کے لئے اکثر خواتین تمام سبزیوں، گوشت یا دیگر اجزاء کو ایک ساتھ ملا کر پکا دیتی ہیں جو کہ غلط ہے آپ کو چاہیئے کہ مصالحہ الگ بنائیں اور پھر اس میں دیگر اجزاء کو ڈال کر بنائیں تاکہ مصالحوں سے بھی فائدہ اٹھا سکیں اور دیگر اجزاء سے بھی۔

You May Also Like :
مزید

Khana Pakate Howy Ki Jane Wali 5 Galtiyan

Khana Pakate Howy Ki Jane Wali 5 Galtiyan - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Khana Pakate Howy Ki Jane Wali 5 Galtiyan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.